وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات ہوئی ۔ حکومتی وفد، وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی و گورنر سندھ عمران اسماعیل پر مشتمل ہے جبکہ
اعلیٰ سطح وفد میں ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم ،وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، وسیم اختر، جاوید حنیف، اور صادق افتخار شامل ہیں۔ مذاکرات کے نتیجے میں بہت جلد بریک تھرو متوقع ہے اور اپوزیشن کیلئے ایک اور سرپرائز جلد منظر عام پر آنے کو ہے۔
پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم فائنل راؤنڈ ۔اپوزیشن کے لئے ایک اور سرپرائز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
