ہومپاکستانعثمان بزدار نے استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا،پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد

عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا،پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کے ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعوی کیا تھاکہ معاملات طے پاگئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔