ہومپاکستاناپوزیشن نے پنجاب میں بڑا سیاسی دھماکہ کردیا

اپوزیشن نے پنجاب میں بڑا سیاسی دھماکہ کردیا

لاہور:وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لے آئی، تحریک جمع ہونے کے بعد وزیراعلی اسمبلی تحلیل نہیں کرسکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاق کے بعد اپوزیشن نے پنجاب میں بھی محاذ سنبھال لیا،

اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی۔ تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر نے جمع کروائی۔عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کے اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں

عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے چودہ دن میں سپیکر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔ لیگی رکن اسمبلی رانا مشہود نے عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کی تصدیق کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔