ہومپاکستانغیر ملکی خط،تفصیلات اسٹبلشمنٹ سے شیئر کی ہیں،شاہ محمود قریشی کا دعوی

غیر ملکی خط،تفصیلات اسٹبلشمنٹ سے شیئر کی ہیں،شاہ محمود قریشی کا دعوی

زیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسے میں وزیراعظم نیجوخط دکھایا وہ عسکری قیادت سیشیئرکیاہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میرا نہیں خیال کہ یہ خط آف دی ریکارڈ دکھائیں گے، خط دکھانا وزیراعظم کا اختیار اور صوابدید ہے، وزیراعظم کیا اورکس سیکہنا چاہتے ہیں وہ ان کی صوابدید ہے۔

باہر کے پیسے سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، لکھ کر دھمکی دی گئی: وزیراعظم نے خط لہرا دیا

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں خط کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام دیا گیا، یہ خفیہ دستاویز ہے اسے ایسے نہیں دکھاسکتے، جس دن خط موصول ہوا وہ تاریخ بھی بتاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔

انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔