ہومپاکستانعمران خان پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو گندم سمیت سب کچھ کھا گیا،مریم نواز

عمران خان پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو گندم سمیت سب کچھ کھا گیا،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، تم دوسروں کو چوہا کہتے ہو، میں بتاتی ہوں کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا کون ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ایک وہ ہے جو پریڈ گرانڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔

گوجرانوالہ میں مہنگائی مکا مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا، اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ گوجرانولا آ اور دیکھو کہ چوبیس گھنٹے میں دو بار جلسہ کیسے ہوتا ہے، عوام نے عمران کے جلسے میں شرکت نہ کرکے ان کی سیاست دفن کردی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ باتیں کرتے ہو عالمی سازش کی، کیا امریکا نے تمہارے دو درجن بندے اڑا دئیے، نوا ز شریف نے ایک گیند سے تمہارے دو درجن بندے اڑادئیے، نواز شریف جس سے بھی ملتا ہے پاکستان کے لئے ملتا ہے، نواز شریف تمہاری طرح بھارت جا کر پاکستانی فوج کو برا بھلا نہیں کہتا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کان کھول کر سن لو، یہ ادارے بھی نواز شریف کے ہیں، یہ ملک، یہ عوام بھی نواز شریف کے ہیں، پوری دنیا نے کہہ دیا کہ نواز شریف صادق اور امین ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آئیں گے، آپ کی قسمت بدلیں گے، نواز شریف کی طرف سے آپ کو کہتی ہوں، گوجرانوالا آئی لو یو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔