لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بنایا گیا پوسٹر سوشل میڈیا صارفین اور سیاست میں دلچسپی رکھنے والے افراد کی جانب سے مختلف تبصروں کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔لاہور میں سڑک کے کنارے لگے اس بڑے سے پوسٹر پر وزیراعظم عمران خان اور مراد راس کی تصاویر بنی ہیں اور اس پر لکھا ہے ایبسولوٹلی ناٹ۔وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ’پوسٹرز’لاہور میں ہمارے پورے حلقے میں لگائے گئے ہیں۔
وزیراعظم کی تصویر کے ساتھ لکھے ایبسولوٹلی ناٹ نے صارفین کو یہ پوچھنے پر مجبور کردیا کہ وزیر تعلیم کا پوسٹر عمران خان کی حمایت میں ہے یا مخالفت میں؟
واضح رہے ابسولیوٹلی ناٹ (یعنی بلکل نہیں)کے الفاظ وزیراعظم عمران خان نے ایک امریکی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں اس وقت کہے تھے جب انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا پاکستان امریکا کو دہشتگرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لیے فوجی اڈے دے گا؟وزیراعظم نے کہا تھا کہ ابسو لیوٹلی ناٹ، پاکستان کی حدود سے کسی قسم کی کوئی مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔
