اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر اسد قیصر کو خط لکھ دیا۔شہباز شریف نے اسپیکر کے نام اپنے خط میں کہا کہ 8 مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی اور اسی دن قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن جمع کروائی گئی جس کے بعد فوری طور پر عدم اعتماد کے نوٹسز ملنے چاہیے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا، چند ارکین کو 19 مارچ کو نوٹسز کی کاپی ملی۔خط کے متن میں کہا گیا کہ آئین کے مطابق آپ 14 دن میں اجلاس طلب کرنے کے ذمے دار تھے لیکن آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی۔
آپ نے اپنی آئینی ذمے داری پوری نہیں کی، شہبازشریف کا اسپیکر کو خط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
