Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانعمران خان جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے، بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

عمران خان جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے، بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور حسین وسان نے نیا خواب دیکھ لیا۔ کہتے ہیں کہ عمران خان اسلام آباد جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے۔

manzoor wassan
تفصیلات کے مطابق منظور حسین وسان نے کہا قریبی ساتھی بھی مارچ کے بعد خان صاحب سے کم ملیں گے۔ فون بھی نہیں اٹھائیں گے۔ عمران خان کا دور ختم ہو چکا۔ انہیں اپنے ہی لوگ دھوکا دے رہے ہیں۔ ایسا ناکام وزیراعظم کبھی نہیں دیکھا۔ وزیراعظم جاتے جاتے گورنر راج لگانے کی کوشش کریں گے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا ملکی سیاست کے لئے دو تین دن بہت ہی اہم اور مشکل ہیں۔ جو لوگ ہمیں چھوڑ کر عمران خان کے پاس گئے اب وہی واپس آرہے ہیں۔ عمران خان کو حکومت چلانا نہیں آئی۔ قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔ اب ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کے دور میں صوبوں میں احساس محرومی بڑھی۔ ہمیشہ دیکھا ہے کہ وزیراعظم کو اقتدار کےآخری سال میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔