لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے،بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ اس پر یقین رکھتے ہیں، بے بنیاد الزامات کا جواب دینا وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں، پراپیگنڈہ کرنے والوں کا ایجنڈا سیاسی انار کی پھیلانا ہے۔عثمان بزدارنے کہا کہ مخالفین الزام برائے الزام لگاتے جائیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔
انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا سپاہی ہوں، مخالفین کی ہر سازش کا پہلے بھی مقابلہ کیا اور آئندہ بھی ڈٹ کر مقابلہ کریں گیاور عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

