اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، پاکستان میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 30ہزار54کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں مثبت کیسزکی شرح صفراعشاریہ 69فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 210 افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں مسلسل دوسرے روز کورونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 63 ہے جبکہ 445 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 333 ہو گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 180 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 84 ہزار 676 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 30 ہزار 54 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ 68 ہزار 79 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں
۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد دوسرے صوبوں کے مقابلے تاحال سب سے زیادہ 5 لاکھ 74 ہزار 239 ہے، پنجاب 5 لاکھ 4 ہزار 639، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 819 جبکہ بلوچستان میں 35 ہزار 460 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 3، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 675 کیسز موجود ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 237 ہو گئی ہے۔
