پاکستان مسلم لیگ ن نے مہنگائی مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی،مارچ 24مارچ کے بجائے 26مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا
،تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں لانگ مارچ کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کی منظوری دی گئی،جس کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو لاہور سے روانہ ہوگا 26 مارچ کو لانگ مارچ کے آغاز کا فیصلہ25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر کیاگیا، حمزہ شہبازشریف اور مریم نوازشریف لانگ مارچ کی قیادت کریں گے، لانگ مارچ 28 مارچ کو پہنچے گا،شہبازشریف کی زیرصدارت لانگ مارچ مینجمنٹ کمیٹی کو عہدیداروں کی تیاریوں اور انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی،
شہبازشریف کی تمام تنظیموں کو بہترین اشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت ،اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکا مارچ عوام کی خواہشات کی تکمیل کا باعث بنے گا، معاشی تباہی، بدترین مہنگائی، بے روزگای عوام کے گھر اور کاروبار اجاڑ چکے ہیں،لانگ مارچ مہنگائی، نالائقی اور کرپشن کے ستائے عوام کے حکومت پر عدم اعتماد کا فیصلہ کن اقدام ہے اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی شرکت سینئر راہنما خواجہ سعد رفیق، سردار اویس لغاری، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، کی بھی شرکتڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، ملک ابرار، انجم عقیل سمیت دیگر راہنمابھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
