اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی کے ترجمان نے بعض میڈیا چینلز پر چلنے والے اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی منشا سے اسمبلی کی کاروائی چلانے کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ایسا کوئی نہیں بیان دیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ آئینی ہے اور وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے باخوبی آگاہ ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی آئین پاکستان اور اسمبلی قواعد و ضوابط میں تفویص اختیارات کے تحت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اسپیکر آئین اور اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی کاروائی عمل میں لائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی کا اپنی منشا کے مطابق اسمبلی کی کاروائی چلانے کا بیان بے بنیاد اور من گھڑت ھے۔
اسپیکر کی جانبداری بارے بیان من گھڑت ہے ، ترجمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
