اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کی سینئرقیادت اور وفاقی وزرا شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق اہم مشاورتی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں منحرف ارکان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا،27مارچ جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج پارٹی میٹنگ میں یہ واضح کیا ہے کہ ہم تمام تر حکومتی وسائل ہونے کے باوجود کسی قسم کی خریدوفروخت میں شامل نہیں ہونگے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کاہ کہ ہماری جماعت کسی صورت ضمیر خریدنے کے دھندے میں شامل نہیں ہوگی۔ ہم حق سچ کی جنگ لڑ رہے ہیں اللہ مددگار ہوگا
