Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانپاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں شرح 1.37 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 313 ہوگئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19ہزار 627 ہوگئی ہے ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد18ہزار26ہوگئی، گزشتہ24گھنٹوں میں466افرادکوروناسیشفا یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک 14 لاکھ71ہزار288مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے34ہزار401ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، جبکہ کوروناکے560مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔