Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانکپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آگئی ،ہم ہر مقابلے کیلئے تیار ہیں، اسد عمر

کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آگئی ،ہم ہر مقابلے کیلئے تیار ہیں، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کے لئے تیار ہے، عمران خان کے بغیر سیالکوٹ میں اتنے لوگ نکل آئے توسوچیں! ڈی چوک پر عوام کتنی تعداد میں ہوں گے۔اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ سیالکوٹ کے تمام رہنما اور کارکن خصوصی طور پر عثمان ڈار کو انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغیر سیالکوٹ میں اتنے لوگ نکل آئے تو سوچیں کہ ان کے ساتھ ڈی چوک پر عوام کس تعداد میں ہوں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی ہے ، جس کے بعد وزیر اعظم عوامی جلسوں میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔