ہومپاکستانخواتین کوبااختیار بنانے سے اقتصادی ترقی کی راہ کھلے گی، صدرمملکت

خواتین کوبااختیار بنانے سے اقتصادی ترقی کی راہ کھلے گی، صدرمملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی مالی شمولیت کے لئے جاری اقدامات سے ملک میں وسیع پیمانے پر اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی ایک چیلنج ہے۔ تاہم میڈیا اور منبر کے ذریعے مسلسل پیغام رسانی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ”انصاف واچ پورٹل” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے اور اس کی نوجوان نسل دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی ایک چیلنج ہے۔ تاہم میڈیا اور منبر کے ذریعے مسلسل پیغام رسانی مددگار ثابت ہو سکتی ہے جیسا کہ کورونا کے دوران ہوا تھا۔ انہوں نے وزارت قانون کو خواتین کے حقوق سے متعلق قانون سازی کے پوسٹرز آویزاں کرنے، پورٹل پر قوانین کی آڈیو متعارف کرانے، ان کے خلاصے کے ساتھ ساتھ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ درج ہونے والے مقدمات کا تناسب خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیوں کی اصل صورتحال سے بہت کم ہے جس کے لئے خواتین میں بڑے پیمانے پر بیداری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ صرف بین الاقوامی قوانین کی تکمیل کے لیے نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے ملک کی ضروریات اور ذمہ داری کے طور پر کیا جانا چاہئے، اسلام نے آج سے 1400 سال قبل خواتین کو وراثت کے حقوق دیئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔