اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ،صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے 7 دن میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق احسن بھون نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد تمام سرکاری اداروں میں ورکنگ رک گئی ہے،تمام سرکاری اداروں میں عدم اعتماد کی تحریم کی وجہ سے بے چینی پائی جاتی ہے،
احسن بھون نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس بلانے میں تاخیر غیر ریاستی قوتوں اور عناصر کو موقع ملے گا۔

