ہومپاکستاننندی پور ریفرنس، سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض بری

نندی پور ریفرنس، سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض بری

اسلام آباد(آئی پی ایس)احتساب عدالتوں کے بعد ہائیکورٹ سے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس پر ملزمان بری،نندی پور ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کو بری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری قانون ڈاکٹر ریاض کی جانب سے بیرسٹر قاسم نواز عباسی عدالت میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب ریفرنس میں ملزم پر مالی فائدہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں،نیب ریفرنس میں ڈاکٹر ریاض کے خلاف فراڈ یا بددیانتی کا بھی کوئی الزام نہیں۔

عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض کے خلاف نندی پور ریفرنس کا مزید ٹرائل کرنا بے سود ہوگا،نندی پور ریفرنس میں شریک ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے
ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر ریاض کو بھی بری کردیا۔
0001 scaled

0002 scaled

0003 scaled

0004 scaled

0005 scaled

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔