Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،2افراد گرفتار

اسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد،2افراد گرفتار

اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی،اسلام آبادموٹروے ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 12 کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق برآمد ہیروئن کار میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی،دورانِ کارروائی گاڑی میں سوار دو منشیات سمگلرز وحید خان،حبیب الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کا تعلق جمرود اور خیبر سے ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔