Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد دم توڑ گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 27 افراد دم توڑ گئے

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 27 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 88 ہزار 958 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 96 ہزار 134، سندھ میں 5 لاکھ 60 ہزار 36، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 11 ہزار 112، بلوچستان میں 35 ہزار 111، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 246، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 277 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 42 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 205 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 37 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 83 ہزار 725 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 588 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 828 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 380، سندھ میں 7 ہزار 985، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 133، اسلام آباد میں 999، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 771 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔