اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے سید طارق محمود الحسن کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔وہ معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے طارق محمود الحسن وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کیمصنف ہیں۔سید طارق محمود الحسن نینارتھمپٹن یونیورسٹی سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔وہ عالمی تھنک ٹینکس کے رکن رہ چکے ہیں جن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سٹریٹجک سٹڈیز ، رائل کامن ویلتھ سوسائٹی ، چاتھم ہاؤس اور رائل سوسائٹی آف آرٹس کے فیلو بھی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل زلفی بخاری اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے معاون خصوصی تھے۔

زلفی بخاری کی جگہ وزیراعظم نے نیا معاون خصوصی مقرر کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
