Thursday, February 26, 2026
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس، متعدد بلڈنگ پلانز منظور کر لئے گئے

سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اجلاس، متعدد بلڈنگ پلانز منظور کر لئے گئے

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے )کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جس میں اتھارٹی کے پلاننگ ونگ کے افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں اسلام آباد میں مختلف کمرشل عمارتوں کے بلڈنگ پلانز منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔اجلاس میں چار کمرشل پلاٹوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو، ڈپلومیٹک انکلیو کا پلاٹ نمبر A-11 کے بلڈنگ پلان کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سیکٹر ایف ایٹ مرکز کے پلاٹ نمبر IC کے بلڈنگ پلان کی منظوری بھی دی گئی ،اسی طرح پارک روڈ، موضع تمہ، زون فور میں بھی ایک کمرشل پلاٹ کے بلڈنگ پلان کاغذات کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد میٹنگ کے دوران منظور کیا گیا۔جبکہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین مرکز میں کمرشل بلڈنگ کے نقشے کی منظوری آرکٹیکٹ کے اجلاس میں نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔