Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانلیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے زیر صدارت مون سون 2021 سالانہ جائزہ کانفرنس کا انعقاد

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کے زیر صدارت مون سون 2021 سالانہ جائزہ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آبا(آئی پی ایس )این ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد میں مون سون 2021 سالانہ جائزہ کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔این ڈی ایم اے کے افسران سمیت صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، محکمہ موسمیات پاکستان، فیڈرل فلڈ کمشن، سپارکو، واپڈا اور افواج پاکستان کے نمائندگان بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ممبر آپریشنز این ڈی ایم اے نے کانفرنس کے شراکا کو مون سون سیزن 2021کے حوالے سے کی گئی تیاریوں اور نقصانات کا جائزہ پیش کیا۔ بعد ازاں دیگر اداروں کے نمائندگان نے بھی اپنی پریزینٹیشنز دیں۔ کانفرنس کے شرکا نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور شرکت کی۔ چئیرمین این ڈی ایم اے نے کانفرنس کے دوران حالیہ برس مون سون کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کی جانب سے موثرانداز میں تیاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ممکنہ خطرات اور آفات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کی جانب سے بروقت اور مربوط اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔