Thursday, May 7, 2026
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد ، سنٹرل پولیس آفس میں آج دوسری کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے کھلی کچہری میں آنے والے 20 شہریوں کے مسائل سنے۔محکمہ پولیس کے حاضر سروس اور سابقہ ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے۔آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کر بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔آئی جی نے مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، تمام افسران پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔