ہومدنیابندرگاہیں انسداد وبا کی اولین ترجیح ہیں، نیشنل ہیلتھ کمیشن

بندرگاہیں انسداد وبا کی اولین ترجیح ہیں، نیشنل ہیلتھ کمیشن

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ-۱۹ کی عالمی وبا اب بھی پھیلاؤ کے مراحل میں ہے، ہر ہفتے نئے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،اور شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کے ساتھ اومی کیرون ویریئنٹ نے وبا کی غیر یقینی صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دسمبر کے بعد سے چین میں وبا کے بیشتر نئے تصدیق شدہ کیسز بندرگاہی شہروں اور ملحقہ علاقوں میں پائے گئے ہیں۔ اس لئے سب سے اہم کام بندرگاہوں کے ذریعے وبا کے داخلے کی روک تھام ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔