بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
بہت سی بین الاقوامی شخصیات کا خیال ہے کہ عالمی معیشت میں موجود بہت سے غیر یقینی عناصر کے باوجود، چین اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول اور اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس لئے چین کی معیشت کا مستقبل امید وں سے بھرا ہوا ہے۔
برازیل کےتھنک ٹینک نیشنل انٹیگریشن نیٹ ورک کے ماہر اقتصادیات ادمار مینیرو کا خیال ہے کہ چین کو باقی دنیا کی طرح اقتصادی ترقی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے، لیکن چین کے پاس ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور وہ اپ گریڈ شدہ مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ چینی معیشت میں اب بھی ترقی کی ایک بہت بڑی گنجائش موجودہے.
نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپورکے ڈیپارٹمنٹ آف اسٹریٹجی اینڈ پالیسی کے سینئر وزٹنگ ریسرچر زائی تاؤ لو نے کہا کہ میں اس بات سے بہت متفق ہوں کہ چین کی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں یہ رائے پیش کی گئی ہے کہ طویل مدت میں چین کی معیشت کی ترقی کا مثبت رجحان تبدیل نہیں ہوگا۔ چین کو دنیا کی ضرورت ہے، اور دنیا کو چین کی ضرورت ہے۔ ہم نے کچھ ممالک کو قدامت پسندی کی طرف بڑھتے دیکھا ہے، لیکن مسلسل انضمام اور کھلے پن سے ہی عالمی معیشت کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
چین ایک مضبوط اقتصادی طاقت، عالمی ماہرین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
