Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پرمشتمل بنچ سماعت کرے گا جبکہ مریم نواز اورکپٹن ریٹائرڈ صفدردوپہر12 بجے کے بعد آج عدالت میں پیش ہوں گے۔مریم نوازکے وکیل نے عدم دستیابی پرآج کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کررکھی ہے جبکہ عرفان قادر کی التوا کی درخواست پر مریم نواز کی اپیل سے پہلے سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت نیب کی استدعا پر ملتوی کر دی تھی۔ نیب کی جانب سے عدالت کے سوالات کے جواب دینے کیلئے وقت طلب کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔