Sunday, May 17, 2026
ہومکھیلمیں حیران ہوں بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ نہیں

میں حیران ہوں بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ نہیں

ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ اختتام تو ہوگیا لیکن پلیئر آف دی ٹورنامنٹ پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دی جس کے بعد دبئی میں ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کو دیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ٹویٹ میں کہا کہ بابر اعظم کو مین آف دی ٹورنامنٹ دیکھنے کا منتظر تھا، یقینی طور پر غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ نہیں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔