Sunday, June 22, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کو سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان کو سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ

سپریم کورٹ میں طلبی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سے سانحہ آرمی پبلک ا سکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ لی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو طلب کئے جانے کے بعد اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالتی ہدایات لے کروزیراعظم ہاوس پہنچ پہنچے ۔وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی ملاقات ہوئی،جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو سانحہ آرمی پبلک اسکول ازخود نوٹس کیس پر بریفنگ دی ۔سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور پولیس کی اضافی نفری سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ایس ایس پی سیکیورٹی اسلام آباد اور وزیراعظم کا سیکیورٹی اسٹاف بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل عملے نے سپریم کورٹ عمارت کے ساتھ سرچنگ شروع کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔