Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہومپاکستاناحساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا، کون اہل ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

احساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا، کون اہل ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

اسلام آباد،احساس راشن رعایت پورٹل گھرانوں اور کریانہ مالکان کی رجسٹریشن کیلئے کھول دیا گیا ہے، ماہانہ 31ہزار سے کم آمدن والے افراد اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر جس کی سم ان کے نام پر ہونا ضروری ہے، وہ پورٹل پر اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر ،موبائل نمبر سینڈ کریں گے،4 ہفتے کے اندر ان کی اہلیت کے متعلق بتا دیا جائے گا اور وہ گھی، آٹا، دالیں مخصوص دوکانوں سے 30 فیصد ڈسکاونٹ پر حاصل کر سکیں گے۔
ڈاکٹر ثانیہ نے احساس راشن پورٹل کے اجرا کے موقع پر ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ایک کریانہ دکاندار کی احساس رجسٹریشن پورٹل پر درخواست خود درج کروائی۔نیشنل بینک ٹیم کے اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔پورٹل کا پتہ درج ذیل ہے(ehsaasrashan.pass.gov.pk)۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ کم آمدنی والے گھرانے اپنی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔فی گھرانہ ایک ہی درخواست جمع ہوگی اورہر گھرانہ اندراج کیلئے گھر کے ایک فرد کو چنے گا۔پورٹل کی درخواست گزار گھرانے یقینی بنائیں کہ موبائل سم گھرانے کے اسی فرد کے نام پر رجسٹر ہو۔اہل ٹھہرائے جانے کی صورت میں صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کر سکے گا۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو انکی اہلیت کے پیغامات 8171سے بھجوا دئیے جائیں گے۔دو کروڑ اہل گھرانے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت حاصل کرسکیں گے۔کریانہ دکاندار بھی راشن رعایت پروگرام میں شریک ہونے کیلئے خود کو رجسٹر کرواسکتے ہیں۔کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے بینک اکائونٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔ جن کریانہ دکانداروں کے بینک اکائونٹ نہیں ہیں، وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ میں اپنا اکائونٹ کھلوا سکیں گے۔کریانہ مالکان کے بارے میں ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ پروگرام کے تحت حکومت کی جانب سے کریانہ مالکان کیلئے خصوصی پیکج شامل کیا گیا ہے اور انکو سیل پر پرکشش کمیشن بھی دیا جائے گا۔ہر سہ ماہی میں کریانہ مالکان کو کارکردگی کی بنیاد پرخصوصی انعامات گاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون اور دیگر انعامات بھی قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔