وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے سکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل کو کینیڈا کے دورے کے دوران سکھ برادری نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کا تحفہ دیا تھا، گولڈن ٹیمپل کے ماڈل کا کچھ حصہ سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے گولڈن ٹیمپل ماڈل کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا ہے۔
شہبازگل کاسکھ برادری کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
