Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ دیہی اور شہری لوکل کونسلز کی تفصیلات، کونسل بنانے کا پلان بشمول نقشہ جات اور نوٹی فیکشنز فراہم کیا جائے، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔فیصلے میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ تفصیلات الیکشن کمیشن کو 2 ہفتے میں فراہم کی جائیں، بصورت دیگر الیکشن کمیشن 6 دسمبر سے بلوچستان میں حلقہ بندی کے عمل کا آغاز کر دے گا۔فیصلے میں ہدایت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کا متعلقہ دفتر بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حلقہ بندی کی منصوبہ بندی شروع کر دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔