Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانخیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا

خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان صحت کارڈ سے مستفید ہوگا، گیم چینجر پروگرام سے معیاری علاج غریب سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان دس لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیا ضرورت آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو مل جائیں گے، صحت کارڈ کو اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا ہسپتال میں استعمال کر سکیں گے، سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور ہسپتال بھی عوام کے علاج کیلئے بلا معاوضہ میسر ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔