Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانعوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان، قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرائے جانے کا امکان، قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

اسلام آباد،وفاقی حکومت کی طرف سے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پھرسے مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ اوگراکی طرف سے پٹرولیم مصنوعات 10 روپے فی لٹرمہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے فی لٹراضافے کی تجویز زیر غور ہے، ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ نئی قیمتوں کااطلاق وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد ہو گا، پٹرولیم لیوی اورسیلزٹیکس کم کرکے عوام کوریلیف فراہم کیاجاسکتاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔