ہومتازہ ترینپنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

پنجاب میں سرکاری اور نجی سکول ٹرپس پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب میں سکول ٹرپس پر پابندی عائد کردی، جبکہ 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے کے مطالعاتی دورے بھی ممنوع قرار دئیے گئے ہیں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبہ کے لیے 50 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر سکول ٹرپس اور مطالعاتی دوروں پر پابندی عائد کردی، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا، جس کے تحت طلبہ کو 50 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تفریحی یا مطالعاتی دوروں پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔