ہومتازہ ترینکراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنیوالی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنیوالی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں برآمد، جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے مزید دو لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 11 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14 افراد زخمی اور 11 تاحال لاپتا ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، ہیوی مشینری کے استعمال کی نسبت مینوئل سرچ پر زیادہ فوکس ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہو جانے کا بھی خدشہ ہے، مشینری کے استعمال سے عمارت کا اسٹرکچر مزید گرجانے کا بھی امکان ہے تاہم کچھ پاکٹس ایسے بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہوکر سرچنگ کی جارہی ہے۔

گزشتہ روز عمارت کے ملبے سے 54 گھنٹے بعد ایک شخص کو زندہ بھی نکالا گیا تھا، متاثرہ شخص عادل حادثے کے وقت گرنے والی عمارت میں ماربل کا کام کر رہا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔