ہومپاکستانسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، عطااللہ تارڑ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے اور نظریات کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، بعض عناصر ممنوعہ تنظیموں کے بیانیے اور انتہا پسندانہ نظریات کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ایک سنگین مسئلہ ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا الگورتھم منفی مواد کو نمایاں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت اور تعمیری مواد تخلیق کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ ٹک ٹاک پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے تیار کردہ مواد کے ساتھ اے آئی کا لیبل لگانا ضروری ہے۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وائرل مواد کو مالی فوائد سے منسلک کرنے کے رجحان نے منفی رویوں کو فروغ دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خواتین کی عزت، وقار اور نجی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کرنے اور اپنی موجودگی مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔