اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مشرف اور عمران نے ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن رانا ثنا کو توڑ نہیں سکے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ایک مستند و محترم سیاسی ورکر ہیں، سیاسی ورکر سیاسی رہنما سے کجا محترم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ وقت کے فرعونوں سے ٹکرائے، مشرف اور عمران نے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے لیکن انہیں نہ توڑ سکے۔ رانا ثنا اللہ کی سیاسی بصیرت اور وفا ہماری پارٹی کا اثاثہ ہے۔ وزیر دفاع نے اپنے پیغام کے آخر میں رانا ثنا اللہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رانا جی ہسدے رہو تے وسدے رہو (ہنستے رہو تے بستے رہو)، آمین۔
