لاہور (سب نیوز)نئے صوبوں کے معاملے پر قائد (ن)لیگ نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے ، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار اور پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
اس حوالے سے پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن)نے صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ (ن)کی قیادت وہی فیصلہ کرے گی جو ملکی اور عوامی مفاد میں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ ایک صوبہ ریاست پر حملہ آور ہو جائے، اللہ کا شکر ہے کہ خیبر پختونخوا میں جو وسائل لڑائی کیلئے اور ریاست پر حملہ آور ہونے کیلئے استعمال ہوتے تھے اب وہ عوام کی بھلائی کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔
