ہومتازہ ترینمخصوص طبقہ ملک پرمسلط ہے ، اِن سے جان چھڑانی ہوگی، حافظ نعیم الرحمن

مخصوص طبقہ ملک پرمسلط ہے ، اِن سے جان چھڑانی ہوگی، حافظ نعیم الرحمن

کوئٹہ(سب نیوز)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مخصوص طبقہ ملک پر مسلط ہے،ان سے جان چھڑانی ہوگی۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ مارشل لا، ہائبرڈ نظام، نام نہاد جمہوریت ہو تو یہی لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ کراچی میں اکثریت جماعت اسلامی کوملی اورپھر کس نے میئر کو قابض کیا، قابض، ڈاکو، کرپٹ،معدنیات کا کاروبار کرنے والے لوگ ہی آپ کو کیوں پسند ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ملک میں مایوسی ہے، بلوچستان کا اصل خزانہ یہاں کے نوجوان ہیں، بلوچستان کے لوگوں کو گیس فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ چمن،تفتان بارڈربند کرنے سے تجارت بند ہے، ایک مخصوص طبقہ ملک پر مسلط ہے، ان سے جان چھڑانی ہوگی، جمہوری اور سیاسی حق سے دستبردارنہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ظلم، جبر اور بدامنی کے اندھیرے میں امید کے چراغ جلائیں گے، بلوچستان کے نوجوان کو تعلیم، روزگار اور امن چاہیے، نظام سے مایوس ہونے والوں کو کہتا ہوں اپنی زندگیوں کو برباد مت کرو۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آ ہمارے ساتھ مل کر سیاسی مزاحمت کے کلچر کو آگے بڑھا، جاگیردار،سردار، وڈیرے ہمارا خون چوس رہے ہیں، پورے نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرنی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔