ہومبریکنگ نیوزتوانائی اور معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے ترکیہ کا تحقیقی جہاز کراچی پہنچ گیا، معاہدوں پر بھی دستخط

توانائی اور معدنی ذخائر کی تلاش کے لیے ترکیہ کا تحقیقی جہاز کراچی پہنچ گیا، معاہدوں پر بھی دستخط

کراچی :پاکستان اور ترکیہ نے معدنیات اور توانائی کے ذخائر کی تلاش میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ سمندر میں تیل اور گیس کے ممکنہ ذخائر کا سروے کرنے کے لیے ترکیہ کا تحقیقی بحری جہاز ’اورچ رئیس‘ پہلے ہی کراچی پہنچ چکا ہے۔

ان معاہدوں پر دستخط ترکش جہاز کی کراچی آمد پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر توانائی الپ ارسلان بائرقتار کی موجودگی میں کیے گئے۔ معاہدوں میں جیولوجیکل سروے آف پاکستان، ترکیہ کے منرل ریسرچ اور ایکسپلوریشن جنرل ڈائریکٹوریٹ (ایم ٹی اے) اور ایم ٹی اے انٹرنشینل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع پشین میں معدنی وسائل کی ترقی کے لیے ماڑی منرلز اور ایم ٹی اے انٹرنشنل کے درمیان ایک علیحدہ مشترکہ منصوبے پر بھی دستخط کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔