ہومپاکستانصدر مملکت آصف علی زرداری کی عمان کے سلطان کو قومی دن پر مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری کی عمان کے سلطان کو قومی دن پر مبارکباد


اسلام آباد (سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سلطنت عمان کے 56ویں قومی دن کے موقع پر سلطان ہیثم بن طارق اور عمانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
سلطان ہیثم بن طارق کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں صدر مملکت نے ان کی قیادت میں عمان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں عمان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔
صدر زرداری نے سلطان ہیثم بن طارق کے مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے عزم کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ دوستی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جن کی بنیاد جغرافیائی قربت، مشترکہ مذہب، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی سطح پر مضبوط روابط ہیں۔
صدر مملکت نے باہمی مفاد کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، لاجسٹکس، غذائی و توانائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔