راولپنڈی(سب نیوز) نجی ٹی وی چینل کی اینکر ربیعہ احسن کی حادثاتی موت کے معاملے پر ایف آئی آر میں نامزد احسن طاہر خان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خرم سلیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت منظور کر لی۔
مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک محسن محمود کلیامی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار صبا فراز راجا پیش ہوئے۔مقتولہ ربیعہ احسن کی والدہ، بھائی اور بہن نے عدالت میں بیان حلفی جمع کروا دیا۔ اہلخانہ نے بتایا کہ ربیعہ احسن کی موت ایک حادثہ تھی، عدالت احسن طاہر کو ضمانت پر رہا کرے تو ہمیں اعتراض نہیں۔عدالت نے بیان حلفی اور ورثا کے بیان پر ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ملزم شوہر احسن طاہر کی ضمانت کی رہائی کے عدالتی آرڈر جیل بھیج دیے گئے۔
اینکر ربیعہ احسن کی بہن کا خون معافی کا بیان حلفی عدالت میں پیش، شوہر کی ضمانت منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
