ہومپاکستانپاکستان آسیان کیساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

پاکستان آسیان کیساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔
آسیان کے سیکرٹری جنرل کا کم ہورن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں مکالمے کیفروغ کیلئے آسیان کی کوششوں کواہمیت دیتا ہے، امن، استحکام اورمشترکہ ترقی کیلئے اجماعتی کوششیں ضروری ہیں۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اورآسیان کے درمیان عوامی سطح پرتبادلوں کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں، آسیان سیکرٹری جنرل کادورہ شراکت داری آگے بڑھانے کے عزم کی عکاس ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آسیان سیکرٹری جنرل کادورہ باہمی تعاون کونئی تقویت دے گا، پاکستان اورآسیان کے درمیان نئے شعبوں میں تعاون کی ضرورت ہے، تعاون کے فروغ کیلئے آج کے مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل آسیان کا کم ہورن نے کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان سیکٹرل ڈائیلاگ شراکت داری 1993 میں قائم ہوئی، پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سیکرٹری جنرل آسیان نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، عوامی روابط،ثقافتی تبادلوں اورنجی شعبے کی ترقی میں تعاون ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔