ہومتازہ ترینالجزائر اور ناروے کا دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

الجزائر اور ناروے کا دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز) الجزائر کے وزیر مملکت، وزیر خارجہ، بیرون ملک مقیم قومی برادری اور افریقی امور احمد عطاف نے ناروے کے سرکاری دورے کے دوران اپنے نارویجن ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کا آغاز دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون گفتگو سے ہوا، جس کے بعد مذاکرات میں دونوں ممالک کے وفود کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر الجزائر اور ناروے کے تعلقات کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ شراکت داری کے موجودہ ڈھانچوں کو مزید فعال بنانے اور تعاون کے مختلف میکانزم کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ باہمی تعلقات میں نئی سرگرمی اور وسعت پیدا کی جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔