اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 190ملین پاونڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی برقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میرٹ پر دلائل دینے کے بجائے مقدمے کو تاخیر کا شکار کرنے کے حربے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سیاست کی جا رہی ہے اور مختلف الزامات کے ذریعے عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وکلا کو چاہیے کہ عدالت میں ٹھوس قانونی نکات اور شواہد کی بنیاد پر دلائل دیں، جتنے مرضی تاخیری حربے استعمال کئے جائیں، عدالتیں فیصلہ میرٹ کے مطابق کریں گی۔
ایک سو نوے ملین پاونڈ کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزابرقرار رہنے کے قوی امکانات ہیں، طارق فضل چوہدری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
