ہومپاکستانترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

ترک فضائیہ کے کمانڈر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی (سب نیوز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رافت دالکران نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے مابین مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔
ترک فضائیہ کے کمانڈر نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔