ہومبریکنگ نیوزفیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

فیلڈ مارشل سے برطانوی فوج کے سربراہ کی ملاقات، فوجی تعاون مزید بڑھانے کا عزم

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ واکر نے ملاقات کی جس میں فوجی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دونوں جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ فوجی تعاون مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔
برطانوی فوج کے سربراہ جنرل چارلس رولینڈ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعاون اور عسکری تعلقات مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔