اسلام آباد: (سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کیپٹن (ر) عطا الرحمٰن کو ڈائریکٹر جنرل ایڈمن (آپریشنز) تعینات کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق گریڈ 18 کے افسر کیپٹن (ر) عطا الرحمٰن، جو اس وقت تعیناتی کے منتظر تھے، کو ڈائریکٹر جنرل (ایڈمن) سی ڈی اے (آپریشنز) تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی فوری طور پر تاحکمِ ثانی عمل میں لائی گئی ہے۔ متعلقہ افسر کو چارج سنبھالنے کی رپورٹ سی ڈی اے کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔آفس آرڈر چیئرمین سی ڈی اے کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

