ہومتازہ ترینای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت

ای سی او رکن ممالک کی ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ای سی او رکن ممالک نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کر دی، ایم او یو میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ میں خطے کے موجودہ جیو پولیٹیکل ماحول پر تشویش کا اظہار کیا گیا، موجودہ صورتحال میں تحمل، مکالمے اور سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا، علاقائی تعاون مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی نمو کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پائیدار صنعتی ترقی کی تزویراتی اہمیت کا اعادہ کیا گیا، رکن ممالک کے درمیان سائنسی، تعلیمی، تکنیکی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا محفوظ اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کو فروغ دیا جائے، بلاک چین، کوانٹم کمپیوٹنگ، فائیو جی، روبوٹکس سے فائدہ اٹھایا جائے، ٹیکنالوجیز سے وابستہ خطرات اور ان کے تدارک کی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا جائے۔منشیات اور سرحد پار منظم جرائم کے خلاف مضبوط علاقائی تعاون ناگزیر ہے، ٹورازم کو علاقائی انضمام، ترقی اور ثقافتی روابط کے اہم محرک کے طور پر تسلیم کیا گیا، اقتصادی تعاون کے سٹریٹجک اہداف 2035 کا خیرمقدم کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔